جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی کواسرائیلی عدالت سے 35 سال قید،70 ہزارشیکل جرمانہ

بدھ 12-ستمبر-2018

اسرائیل کی مرکزی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک معذور  فلسطینی قیدی کو پولیس اہلکاروں پر حملے کے الزام میں 35 سال قید اور 70 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار ’معاریو‘نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسیر ایمن الکرد کو سنہ 2016ء کو بیت المقدس میں دو پولیس اہلکاروں پر حملے کے الزام میں گولیاں مار کر زخمی کردیا تھا۔ بعد ازاں اسے زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ گولیاں لگنے سے اس کا دھڑ مفلوج ہوچکا ہے۔

اس کے خلاف اسرائیل کی مرکزی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا اور گذشتہ روز اسرائیلی عدالت نے اسے قید کی سزا سنائی تھی۔

صہیونی حکام کا دعویٰ ہے کہ ایمن الکرد نے ایک اسرائیلی پولیس افسر اور ایک سپاہی کو چاقو کےوار سے زخمی کردیا تھا۔ یہ واقعہ ستمبر 2016ء کو بیت المقدس کے ایک پرانے دروازے ’باب الساھرہ‘ میں پیش آیا۔

مختصر لنک:

کاپی