شمالی فلسطین کے شہر ام الفحم میں اسرائیلی پولیس نے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران سرکردہ فلسطینی ہ رنما رجاء اغباریہ کو حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری نے ام الفحم میں فلسطینی رہ نما رجا اغباریہ کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں گھر میں موجود دیگر اہل خانہ کے سامنے زدو کوب کرنے کے بعد حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
رجاء الاغباریہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ صہیونی پولیس اور انٹیلی جنس حکام نے ان کے گھرمیں گھس کر لوٹ مار اور توڑپھوڑ بھی کی۔ قابض فوج نے الاغباریہ کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے۔
الاغباریہ کے صاحبزادے نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے ان کے والد کی گرفتاری کی وجہ اور ان کے ٹھکانے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔