چهارشنبه 30/آوریل/2025

’الخان الاحمر‘ کی مسماری روکنے کے لیے نفیر عام کا اعلان

منگل 11-ستمبر-2018

فلسطین کی قومی، سماجی اور مذہبی تنظیموں نے بیت المقدس کے نواحی علاقے ’الخان الاحمر‘ کی غاصب اسرائیل کے ہاتھوں مسماری روکنے کے لیے’نفیر عام‘ کا اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی تنظیموں کا گذشتہ روز رام اللہ گورنری کے مضافاتی علاقے البیرہ میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ’الخان الاحمر‘ کی مسماری روکنے کے لیے فلسطینی شہری مستقل بنیادوں پر قصبے میں موجود رہیں گے تاکہ صہیونی فوج کی کسی بھی یلغار کی صورت میں جوابی حکمت عملی اختیار کی جاسکے۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ رواں ہفتےکو’ہفتہ الخان الاحمر‘ کے عنوان سے موسوم کیا جائے گا اور اس دوران قصبے کی مسماری کے لیے اسرائیلی سپریم کورٹ کے فیصلےاور فلسطینیوں کی جبری ھجرت کے خلاف بھرپور مظاہرے کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ ’الخان الاحمر‘ مقبوضہ بیت المقدس میں واقع ایک قصبہ ہے جس میں فلسطینی بدو عرب آبادی رہائش پذیرہے۔ اسرائیلی ریاست طاقت کے ذریعے اس قصبے کو خالی کرانے کے بعد وہاں پریہودیوں کو بسانا چاہتی ہے جب کہ قصبے کے فلسطینی مکین اور دیگرفلسطینیوں نے صہیونی ریاست کے خلاف مزاحمت شروع کر رکھی ہے۔

حال ہی میں اسرائیلی سپریم کورٹ نے بھی قصبے کو خالی کرانے کے لیے صہیونی ریاست کو کلین چٹ دیتے ہوئے پولیس اور فوج کو طاقت کے استعمال کی اجازت دے دی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی