چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی کشتی پر اسرائیلی بحریہ کی فائرنگ، 50فلسطینی زخمی

منگل 11-ستمبر-2018

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کے دوران فلسطینی کشتی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 50 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی یہ ساتویں فلسطینی کوشش تھی۔ اسرائیلی نیول فورس کی جنگی کشتیوں نے احتجاجا سمندر میں داخل ہونے الی فلسطینی کشتی پر فائرنگ کی۔ شمالی غزہ میں پیش آنے والے اس واقعے کے نتیجے میں 49 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ، صوتی بم اور براہ راست گولیاں چلائیں جن کے نتیجے میں پچاس فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ان میں سے10 فلسطینیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق قابض فوج نےشمالی غزہ میں ساحل پر جمع ہونے والے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

ادھر غزہ کے شمالی ساحلی علاقے میں 50 فلسطینی گاڑیوں کا ایک کاررواں فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے حق واپسی احتجاجی ریلی میں شریک ہوا۔

مختصر لنک:

کاپی