چین کا ارب پتی اور ’علی بابا‘ آن لائن تجارتی کمپنی کے مالک ’جیک ما‘ نے اپنی دولت کا ایک بڑا حصہ تعلیم کے فروغ اور غربت کے خاتمے کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل دنیا کے امیر ترین شخص اور امریکی ارب پتی ’بل گیٹس‘ نے بھی اپنی دولت کا ایک بڑا حصہ جان لیوا امراض کے علاج اور تعلیم اور دیگر شعبوں پر صرف کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’علی بابا‘ کے شریک بانی اور چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر نے اپنا وقت او دولت دونوں ایک خیراتی ادارے کے لیے وقف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ فاؤنڈیشن ان کے نام ’جیک ما‘ کے نام سے قائم کی گئی ہے۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں چینی ارب پتی کاکہنا تھا کہ میں نے بل گیٹس سےبہت کچھ سیکھا ہے۔ اگر میں بل گیٹس سے نہ سیکھتا تو آج ارب پتی نہ ہوتا۔ بل گیٹس سے میں نے جو کچھ سیکھا اس میں قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینا اور خود کو فلاحی اور تعلیمی کاموں کے لیے وقف کرنا ہے۔ عن قریب آپ کو معلوم ہوگا کہ میں ’جیک ما‘ کے نام سے ایک خیراتی ادارے میں سرگرم ہوں گا۔