چهارشنبه 30/آوریل/2025

ترکی نے شام کی سرحد پر اضافی فوجی نفری تعینات کردی

ہفتہ 8-ستمبر-2018

ترکی کی جنوبی ریاست کلیس سے متصل شام کی سرحد پر فوجی اضافی نفری تعینات کی ہے۔

خبر رساں ادارے ’اناطولیہ‘ کے مطابق فوج کا ایک قافلہ شام کی سرحد کی طرف روانہ ہوگیا ہے۔ اس قافلے میں فوجی گاڑیاں، ٹینک اور دیگر جنگی آلات بھی شامل ہیں۔ رات گئے یہ قافلہ کلیس ریاست کے ’البیلی‘ کے مقام پر پہنچ گیا گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق شام کی سرحد پر اضافی فوج کی تعیناتی کا مقصد پہلے سے موجود فوجیوں کو کمک فراہم کرنا اور سرحد پار سے سیکیورٹی کے خطرات کا تدارک کرنا ہے۔

خیال رہے کہ ترکی نے شام کی سرحد پر فوج کی اضافی نفری ایک ایسے وقت میں تعینات کی ہے جب دوسری جانب اسد رجیم،ایران اور روس مل کر ادلب میں اسلامی شدت پسندوں کے خلاف ایک بڑے آپریشن کی تیاری کررہےہیں۔ ممکنہ طور پر اس آپریشن کے نیتجے میں لاکھوں افراد کی نقل مکانی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی