اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے شمالی غزہ کو غرب اردن سے ملانے والی گذرگاہ ’ایریز‘ گذرگاہ آئندہ جمعرات تک کے لیے بند کردی گئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ گذرگاہ آئندہ جمعرات تک بند رہے گی۔ عبرانی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز ایریز گذرگاہ پر پیش آنے والے بعض پرتشدد واقعات کے بعد گذرگاہ کو ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ اس دوران صرف ان افراد کو گذرگاہ عبورکرنے کی اجازت ہوگی جن کے پاس اسرائیلی حکام کی طرف سے جاری کردہ اجازت نامے ہوں گے۔
ادھر لائبرمین کی طرف سے عبرانی میں جاری کردہ ایک ریکارڈڈ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایریز گذرگاہ کو آئندہ جمعرات تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ دو روز کے دوران ایریز گذرگاہ کےقریب فلسطینی شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کیے تھے اور اس گذرگاہ کو کھولنے کے ساتھ فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کے لئے نعرے لگائے تھے۔