فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں بلدیہ کو ایک لاکھ شیکل کی رقم ملی، جسے بلدیہ کے حکام نے پوری دیانت داری، ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ اس کے مالک کو تلاش کر کے اس کے حوالے کردی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ خطیر رقم بلدیہ لے عملے کو صفائی کرتے ہوئے کوڑے کرکٹ سے ملی۔ اسے اٹھا کر چھپا نہیں لیا گیا بلکہ عملے نے اس کے مالک کو تلاش کرکے اس کے حوالے کیا۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حال ہی میں غزہ کی مشرقی کالونی التفاح میں صدرہ کے مقام پر سامنے آیا۔ خاکروبوں نے صفائی کے دوران دیکھا کہ کوڑے کے ڈھیر پرایک بیگ پڑا ہوا ہے۔ اسے اٹھایا اور کھول کر دیکھا کہ اس میں اسرائیلی کرنسی شیکل کے نوٹ ہیں جن کی گنتی کی گئی۔ گنتی سے پتا چلا کہ وہ رقم 1 لاکھ شیکل ہے۔
مالک کو تلاش کرنے کے بعد جب وہ رقم اسے دی گئی وہ بہت خوش ہونے کے ساتھ بلدیہ کے عملے کی دیانت داری امانت کے جذبے کو سراہا۔ چند سال قبل بھی غزہ میں صفائی کرنے والے عملے کو 30 ہزار ڈالر کی رقم ملی تی جسے اس کے مالک کو لوٹا دیا گیا تھا۔