ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اپنے دورہ ایران کے دوران اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ملاقات کی۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ملاقات روس، ترکی اور ایران کی سربراہ کانفرنس سے قبل تہران میں ہوئی۔
بعد ازاں تُرک صدر طیب ایردوآن، ایران کے حسن روحانی اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین نے شام کے شہر ادلب میں فوجی کارروائی کےحوالے سے بات چیت کی۔
ترک صدر کے دورہ ایران کے دوران وزیر دفاع، وزیر خزانہ، ڈائریکٹر مواصلات، وزیر خارجہ اور انٹیلی جنس چیف بھی ان کے ہمراہ تھے۔
تینوں رہ نماؤں نے شام میں سیاسی انتقال اقتدار سمیت دیگر امور پربھی بات چیت کی۔
خیال رہے کہ تینوں رہ نماؤں نے گذشتہ برس 22 نومبر کو روس کےشہر سوچی میں ملاقات کی تھی۔ جب کہ ایک ملاقات ترکی کے شہر انقرہ میں چار اپریل کو ہوئی تھی۔