جمعه 15/نوامبر/2024

سیاسی مداخلت، فلسطینی سپریم کورٹ کے ججوں کے اجتماعی استعفے!

جمعہ 7-ستمبر-2018

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے عدلیہ کے امور میں سیاسی مداخلت پر فلسطینی سپریم کورٹ کے ججوں نے بہ طور احتجاج اجتماعی طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سپریم کورٹ کے کئی سینیر ججوں نے جوڈیشل کلب کے چیئرمین کے اقدامات، عدالتی امور میں سیاسی مداخلت اور عدلیہ کی آزادی میں رخنہ ڈالنے کی کوششوں پر کئی ججوں نے اجتماعی استعفیٰ دیا ہے۔

فلسطینی ججوں کی نمائندہ تنظیم کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ججوں نے ’جوڈیشل ڈویلپمنٹ کمیٹی‘ کی طرف سے ججوں کے حوالے سے نئی سفارشات جاری کرنے پر بہ طور احتجاج ججوں نے استعفے دیے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی سپریم کورٹ کے ججوں نے رام اللہ میں ’الریٹنو‘ ہوٹل میں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں فلسطینی اتھارٹی کی سیاسی مداخلت پر بہ طور احتجاج اجتماعی استعفے دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ججوں نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے مطالبہ کیاہے کہ وہ جوڈیشل دویلپمنٹ کمیٹی کے اقدامات اورفیصلوں کا نوٹس لیتے ہوئے عدلیہ کی آزادی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کی کوششوں کے خلاف سخت کارروائی کریں اور فلسطین میں عدلیہ کو آزاد اور خود مختار بنانے کے لیے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کریں۔

مختصر لنک:

کاپی