شنبه 16/نوامبر/2024

’Celastrol‘ موٹاپے کی لعنت سے نجات میں معاون!

جمعہ 7-ستمبر-2018

عالمی سطح پر سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ ’Celastrol‘ نامی مادہ بھوک کو کنٹرول کرتے ہوئے موٹاپے کی لعنت سے نجات میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ ماضی میں یہ مادہ چین میں روایتی ادویات میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جرمنی، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور امریکا کے سائنسدانوں نے مذکورہ مادے کا چوہوں پر استعمال کیا جس کے موٹاپے کے کنٹرول کے حوالے سے مثبت نتائج سامنے آئے۔ یہ تحقیق حال ہی میں سائنسی جریدے ’السکری‘ میں شائع کی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ’سیلسٹرول‘ وزن کمیں کمی کے ساتھ ساتھ ذیابیطس کے علاج میں بھی معاون ہوسکتا ہے۔

یہ مادہ دماغ کو جسم میں بھوک کے احساس کو کم کرنے کا ذریعہ ہے۔ اس طرح وزن کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی