برطانیہ کی حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے ’ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی‘ [اونروا] کو درپیش مالی بحران میں مدد کے لیے اضافی 70 لاکھ پاؤنڈ فنڈ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل برطانیہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 45.5 ملین پاؤنڈ کی رقم فراہم کرتا رہا ہے۔
برطانوی وزیر برائے مشرق وسطیٰ الیسٹر بیرٹ کا کہنا ہے کہ حکومت فلسطینی پناہ گزینوں کو درپیش مالی بحران کے حل میں مدد کے لیے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں 70 لاکھ آسٹریلوی پاؤنڈ کی رقم فراہم کرے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی امداد مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لیے ضروری ہے۔ یہ امداد فلسطینی پناہ گزینوں کے بچوں کی تعلیم، صحت بنیادی ضروریات اور دیگر امور پر خرچ کی جائے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے امدادی پیکج میں اضافہ برطانیہ کی جانب سے ’اونروا‘ کی مالی مدد جاری رکھنے کے عزم کا ثبوت ہے۔ اگر فلسطینی پناہ گزینوں کو ان کی بنیادی ضروریات مہیا نہیں کی جاتیں تو اس کے نتیجے میں خطے میں افراتفری اور انارکی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔