دنیا بھر میں اسمارٹ فون کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کی دوسری چوتھائی میں 3 کروڑ 74 لاکھ اسمارٹ فون فروخت ہوئے۔ یہ تعداد گذشتہ برس کی نسبت دو فی صد زیادہ ہے۔
پچھلے سال اسی عرصے میں 3 کروڑ 66 لاکھ 59 ہزار سمارٹ فون فروخت ہوئے تھے۔
بین الاقوامی ریسرچ ادارے ’جارٹنر‘ کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فون میں ’سام سنگ‘ کا پہلا نمبر ہے۔ کل فروخت ہونے والے سمارٹ فون کا 19.3 فی صد سامسنگ کے ہیں جن کہ کل تعداد 2 کروڑ 23 لاکھ رہی۔
دوسرے نمبر پر ’ہوائی‘ کمپنی کے 13.3 فی صد یعنی کل 40 لاکھ 98 ہزار سمارٹ فون فروخت ہوئے۔’ایپل‘ کے 11.9 یعنی 40 لاکھ 47 ہزار ۔ ’شاومی‘ کے 8.8 اور ’اوپو‘ کے 7.6 فی صد موبائل فروخت ہوئے۔