یکشنبه 17/نوامبر/2024

’طلباء برائے ہیکل‘ کے جواب میں ’نصرت الاقصٰی‘ مہم کا آغاز

منگل 4-ستمبر-2018

مقبوضہ فلسطین میں اس وقت مسجد اقصیٰ کے دفاع اور مقدس مقام کے خلاف دو متوازی مہمات جاری ہیں۔ فلسطین میں قابض یہودیوں نے ’دفاع طلباء ہیکل‘ کے عنوان سے ایک مذموم مہم شروع کی ہے جس کا مقصد یہودیوں کو قبلہ اول کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کے قیام پر اکسانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دوسری طرف فلسطینیوں نے ’نصرت الاقصیٰ‘ کے عنوان سے ایک با برکت مہم شروع کی ہے۔ فلسطینی عوام اور کارکنوں کی طرف سے شروع کی گئی مہم کا مقصد یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاووں کی مخالفت اور قبلہ اول کا دفاع کرنا ہے۔

فلسطینیوں کی طرف سے شروع کی گئی دفاع الاقصیٰ مہم کے منتظمین کا کہنا ہےکہ یہودی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاووں کے لیے باطل نظریے کے تحت مہم شروع کی ہے۔ یہودی قبلہ اول کی بے حرمتی کے لیے یہودی آباد کاروں کو دھاووں پر اکسا رہے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر پوسٹ کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ ہم فلسطینی قوم اورپورے عالم اسلام کے دلوں اور نگاہوں کی توجہ قبلہ اول کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں جب کہ یہودی باطل نظریات کے تحت مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کررہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی