چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی حکام نے فلسطینی بیوہ سے زبردستی مکان مسمار کر دیا

منگل 4-ستمبر-2018

قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک بیوہ خاتون سے اس کا مکان زبردستی مسمار کر دیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی فلسطینیوں نے بتایا کہ اتوار کے روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے بیت لحم میں الوجہ کے مقام پر واقع ایک مکان کی مالکن حنان مجمد الرازم کے مکان کا گھیراؤ کیا۔ اس موقع پر قابض فوج نے حنان سے کہا کہ اس نے اپنا مکان اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے منظوری لیے بغیر تعمیر کیا ہے۔ وہ اپنا مکان خود مسمار کردے ورنہ اسرائیلی انتظامیہ مکان مسماری کے ساتھ ساتھ اس پر آنے والے اخراجات بھی وصول کرے گی۔ اسرائیلی فوج نے بیت لحم میں مزید تین فلسطینیوں کو بھی مکان خالی کرنے کے بعد انہیں مسمار کرنے کے احکامات صادر کیے۔

مقامی سماجی کارکن ابراہیم عوض اللہ نے بتایا کہ قابض فوج نے عین جویزہ کےمقام پر ایک بیوہ فلسطینی عورت سے اس کا مکان مسمار کر دیا۔

عوض اللہ نے بتایا کہ حنان الرازم کا مکان 130 میٹر پر محیط تھا اور اس میں اس کے بچوں سمیت کئی افراد رہائش پذیر تھے۔ قابض حکام نے حنان الرازم، خالد محمود ابو خیارہ، علاء حسین حجاجلہ اور محمد ابوالتین کے مکانات بھی مسمار کرانے کے احکامات دیے۔

مختصر لنک:

کاپی