جمعه 15/نوامبر/2024

حج مصروفیات ختم، عمرہ سیزن کا قبل ازوقت آغاز

منگل 4-ستمبر-2018

سعودی عرب کی حکومت نے ویژن 2030ء کے تحت اس بار عمرہ سیزن کا قبل از وقت آغاز کیا ہے۔

سعودی عرب کے کثیرالاشاعت اخبار ’عکاظ‘ کے مطابق ماضی میں عمرہ سیزن کا آغاز محرم الحرام کے بعد یکم صفر المظفر سے ہوتا تھا مگر اس بار یکم محرم الحرام سے عمرہ سیزن شروع ہو رہا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کے تعاون سے عمرہ ویزے جاری کرنے کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی حکومت سنہ 2022ء کے پروگرام کے تحت 15 ملین عمرہ زائرین کے ہدف پرعمل کررہی ہے جب کہ ویژن 2030ء کے تحت عمرہ زائرین کا ہدف 30 ملین سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔

گذشتہ برس  سے زاید مسلمانوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی تھی۔ رواں سال یہ تعداد آٹھ ملین تک پہنچ سکتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی