جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ کے قریب اسرائیلی پولیس نہتے فلسطینی نمازیوں پر پل پڑی

اتوار 2-ستمبر-2018

قابض صہیونی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی کے لیے آئے فلسطینیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک مقامی شہری نظام ابو رموز نے میڈیا کو بتایا کہ فلسطینی شہری نماز ظہر کی ادائی کے بعد ’باب الاسباط‘ کے قریب کھڑے تھےکہ قابض فوج نے ان کی مار پیٹ شروع کردی۔

’قدس پریس‘ سے بات کرتے ہوئے ابو رموزنے کہا کہ اسرائیلی پولیس نے شہریوں کی شناخت پریڈ کی۔ انہیں گالم گلوچ کی اور بدکلامی کے بعد انہیں جسمانی تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔

قابض پولیس نہتے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد خوف وہراس پھیل گیا۔ اسرائیلی پولیس نے نمازیوں کے سروں پر لاٹھیاں برسائیں جس کے نتیجے میں کئی نمازی لہو لہان ہوگئے۔ بعد ازاں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد ’القشلہ‘ حراستی مرکز منتقل کردیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی