تنظیم آزادی فلسطین کے زیرانتظام عبداللہ الحورانی اسٹڈی سیںٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست 2018ء کے دوران غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں چار بچوں سمیت 19 فلسطینی شہید ہوئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کو موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر 19 فلسطینیوں کو شہید کیا۔ یہ تمام فلسطینی اپنے حق واپسی کے لیے پرام احتجاج کررہے تھے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے اندر توپ خانے، جنگی طیاروں اور ٹینکوں سے بھی گولہ باری جاری رکھی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 28 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی اسرائیلی فوج نے اپنی تحویل میں لے رکھے ہیں۔