قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں راس کرکر کےمقام پر اراضی پر غاصبانہ قبضے کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی پر وحشیانہ فائرنگ اور زہریلی آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز راس کرکر میں فلسطینی شہریوں نے احتجاجی ریلی کے دوران جبل الریسان کے مقام پر فلسطینی شہریوں کی اراضی پر غاصبانہ قبضے کے خلاف احتجاج کیا۔
’وفا’ نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر آنسوگیس کے ساتھ ساتھ دھاتی گولیوں کا بھی بے دریغ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔