چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلپائنی صدر آئندہ اتوار کو اسرائیل کا دورہ کریں گے

ہفتہ 1-ستمبر-2018

فلپائن کے صدر ’روڈو ریگو دو تیرتے‘ آئندہ اتوار کو اعلیٰ سطحی تجارتی اور کاروباری وفد کے ہمراہ اسرائیل کا دورہ کریں گے۔

فلپائنی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر دو تیرتے اور ان کے ہمراہ آنے والا وفد چار روز تک اسرائیل میں قیام کرے گا۔ اس دوران فلپائنی صدر کی اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور صدر رؤف ریفلین سے بھی ملاقات ہوگی۔

خیال رہے کہ اسرائیل اور فلپائن کے درمیان سنہ 2016ء کو اس وقت حالات کشیدہ ہوگئے تھے جب صدر دو تیرتے نے منشیات کا دھندہ کرنے والوں کو یہودیوں کا ’ہولوکاسٹ‘ کرنے والے نازیوں کے ساتھ تشبیہ دی تھی۔ اس پر اسرائیلی حکومت نے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔

آئندہ ہفتے اسرائیل کے دورے کےدوران فلپائنی صدر اسلحہ کی خریدار، سیکیورٹی، دفاعی، تجارتی اور دیگر شعبوں میں معاہدے کریں گے۔ فلپائنی صدر اسرائیل کے فوجی اڈوں کا بھی معائنہ کریں گے۔

عبرانی ٹی وی ’اے نیوز 24‘ کے مطابق فلپائن اور اسرائیل صہیونی ریاست میں فلپائنی لیبر اور دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کے بارے میں بھی بات چیت کریں گے۔

صدر دوتیرتے کا آئندہ ہفتے کا دورہ غیرمعمولی اور غیرمسبوق نوعیت کا ہے جس میں 400 شخصیات شریک ہوں گی۔

مختصر لنک:

کاپی