چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل نے ’یونیسکو‘ کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

جمعہ 31-اگست-2018

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی حکومت نے اقوام متحدہ کے سائنسی و ثقافتی ادارے ’یونیسکو‘ کے بائیکاٹ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔

عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 10 کے مطابق صہیونی حکومت نے اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے ’یونیسکو‘ سے علاحدگی کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔

جمعرات کو ٹی وی پر نشر کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ’یونیسکو‘ کی خاتون ڈائریکٹر جنرل ’اوڈری اوزلائی‘ کی دعوت قبول کر لی ہے۔ وہ 26 ستمبر کو ’یونیسکو‘ کے زیراہتمام نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ہونے والی ’انسداد اسلامائیزیشن‘ کانفرس میں شرکت کریں گے۔

ٹی وی چینل کے مطابق نیتن یاھو ’یونیسکو’ کی خاتون سربراہ سے ملاقات کے لیے پرعزم ہیں۔ وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر مسز اوزلائی سے ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت نے گذشتہ برس ’یونیسکو‘ پر فلسطینیوں کی طرف داری کا الزام عاید کرتے ہوئے تنظیم سے علاحدگی کا اعلان کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی