پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی فوج پر پتھراؤ کے الزام میں 6 فلسطینی گرفتار

جمعہ 31-اگست-2018

اسرائیل کےعبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے چھ فلسطینی شہریوں کو سنگ باری کے الزام میں حراست میں لیاہے۔

عبرانی ویب سائیٹ ’0404‘ کے مطابق مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوج کی گاڑیوں پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں ایک فوجی زخمی ہوگیا۔ زخمی فوجی اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہربیان کی جاتی ہے۔

ویب سائیٹ نے فوجی ذریعے کےحوالے سے بتایا کہ پولیس نے بیت المقدس سے سنگ باری کے الزام میں 6 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں نے جنوبی بیت المقدس میں معالیہ عاموس یہودی کالونی کے قریب سنگ باری کی جسکے نتیجے میں ایک اسرائیلی بس کو نقصان پہنچا۔

مختصر لنک:

کاپی