اسرائیل نے الزام عاید کیا ہے کہ لبنانی مزاحمتی تنظیم ’حزب اللہ ‘ شام کی سرحد سے متصل علاقے الجلیل شہر میں موجود یہودی کالونیوں پر دھاووں کی کی تربیت دے رہی ہے۔
عبرانی نیوز ویب پورٹل ’دیبکا‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ لبنانی حزب اللہ نے یہودی کالونیوں سے مشابہ ٹاؤن اور کالونیاں بنا رکھی ہیں اور ان میں جنگجوؤں کو عسکری تربیت مہیا کی جا رہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ نے شام کی سرحد کے قریب لبنانی علاقوں میں چھ مقامات پر یہودی کالونیوں سےملتی جلتی کالونیاں قائم کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہودی کالونیوں کے مشابہ قصبوں اور کالونیوں کے قیام کا مقصد الجلیل شہر میں یہودی کالونیوں پر یلغار کی تربیت مہیا کرنا ہے۔
عبرانی ویب پورٹل کے مطابق ایک طرف اسرائیل شام سے حزب اللہ کو نکال باہر کرنے کے لیے کوشاں ہے اور دوسری طرف حزب اللہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحدی علاقوں میں اپنا نیٹ ورک اور ڈھانچہ بڑھا ہی ہے۔