جمعه 15/نوامبر/2024

قومی وحدت، صدی کی ڈیل کا مقابلہ کرنے لیے 9 فلسطینی تنظیمیں متحد

جمعرات 30-اگست-2018

فلسطینی قوم کے درمیان اتحاد اور امریکا کی فلسطینیوں کے خلاف صدی کی ڈیل کی سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطین کی 9 جماعتوں نے ایک نیا اتحاد تشکیل دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین، جمہوری محاذ، اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اسلامی جہاد، فلسطین ڈیموکریٹک الائنس، فلسطین پیپلز پارٹی، فلسطین نیشنل پروگریسیو موومنٹ، پیپلز فرنٹ، جنرل لیڈرشپ، طلائع حرب التحریر اور الصاعقہ نے ایک نیا اتحاد تشکیل دیا ہے جس کا مقصد فلسطینی قوم میں مکمل اور وسیع تر اتحاد کی مساعی کو آگے بڑھانا اور امریکا کی جانب سے فلسطینی قوم کے خلاف امریکا کے نام نہاد امن منصوبے’صدی کی ڈیل‘ کو ناکام بنانا ہے۔

فلسطین کی ان نو جماعتوں نے اپنے متفقہ بیان میں کہا ہے کہ ان کے اتحاد اک مقصد غزہ کی پٹی کے عوام پر عاید کردہ پابندیوں کو ختم کرنا، غزہ کا محاصرہ توڑنے کی کوششیں آگے بڑھانا، فلسطینیوں کے خلاف امریکی اور صہیونی سازشوں کا مل کر مقابلہ کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام فلسطینی دھڑے صہیونی ریاست کے جرائم اور امریکی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی