جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے بین الاقوامی پارلیمانی وفد کو الخلیل سے نکال دیا

جمعرات 30-اگست-2018

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےجنوبی شہر الخلیل تاریخی مقامات کے دورے پر آئے عالمی پارلیمانی وفد کو شہر سے نکال دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایکشن فاؤنڈیشن برائے امن وانصاف کے ڈائریکٹر عیسیٰ عمرو نے بتایا کہ 11 رُکنی پارلیمانی وفد کو پرانے الخلیل سے بے دخل کردیا۔ یہ وفد مسجد ابراہیمی، حارۃ السلائمہ، البرکہ، مدرسہ ابراہیمی اور شاہراہ شہداء کے دورے پرتھا۔

انہوں نے بتایا کہ تل الرمیدہ کالونی میں موجود عالمی پارلیمانی وفد کو نکال باہر کیا گیا۔ صہیونی فوج کی طرف سےپارلیمانی وفد سے کہا گیا عالمی وفد ممنوعہ فوجی علاقے میں داخل ہوگیا تھا جسے وہاں سے نکال دیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی