شنبه 16/نوامبر/2024

حجاج کرام کی واپسی، مصری حکام نے رفح گذرگاہ کھول دی

بدھ 29-اگست-2018

مصری حکومت نے کل سوموار کے روز سے فلسطینی حجاج کرام کی واپسی کے لیے رفح گذرگاہ دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھول دی ہے۔ رفح گذرگاہ اگلے پانچ روز تک کھلی رہے گی۔

مصر کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق رفح گذرگاہ کو 27 اگست سے 31 اگست اور یکم ستمبر سے 3 ستمبر تک کھلی رکھی جائے گی۔

مصری ٹی وی کے مطابق حجاج کرام کا غزہ کی پٹی کی طرف واپسی کا سفر شروع ہوگیا ہے۔ اگلے پانچ روز تک غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام مصر کے راستے رفح گذرگاہ سے غزہ داخل ہوں گے۔

ہفتے کے روز فلسطینی بارڈر حکام نے کہا تھا کہ رفح گذرگاہ کو اتوار کے روز سے کھول دیا جائے گا۔ رفح گذرگاہ کو عید کی تعطیلات کے دوران دو طرفہ آمد ورفت کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی