چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں ہزاروں شیر خوار بچوں کے ذہنی طور پر اپاہج ہونے کا خطرہ

بدھ 29-اگست-2018

فلسطین کی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں شیرخوار بچوں کے لیے مناسب اور معیار دودھ کی سپلائی معطل ہونے کے نتیجے میں ہزاروں شیر خوار بچے ذہنی طور پر اپاہج ہوسکتے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کے اسپتالوں میں شیر خوار بچوں کے لیے دودھ کا اسٹاک ختم ہوچکا ہے جس کے نتیجے میں ’PKU‘ نامی مرض کے شکار بچے ذہنی اپاہج پن کا شکار ہوسکتے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کے اسپتالوں میں ذہنی امراض کے شکار بچوں کی تعداد 107 ہے۔ ان میں سے 22 بچے ایک سال سے کم عمر کے ہیں جو ذہنی عوارض کے ساتھ نفسیاتی مسائل کا بھی شکار ہیں۔ انہیں’PKU‘ کے علاج کے لیے ادویہ اور دودھ کی فراہمی نہیں کی جاسکی ہے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ ’PKU‘ نامی بیماری پیدائش کے فوری بعد سامنے آتی ہے اور ایسے مرض کے شکار بچوں کو عام خوراک نہیں دی جاتی۔

مختصر لنک:

کاپی