دیار فلسطین اور القدس کے مفتی اعظم الشیخ محمد حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مصر کی جامعہ الازھر کے زیرنگرانی 29 اپریل 2015ء کو پرنٹنگ آرڈر نمبر 41 کے تحت شائع ہونے والے قرآن پاک کے نسخوں کے صفحہ 192،195،196 اور 199 میں طباعت کی اغلاط سامنے آئے ہیں۔
مفتی اعظم نے فلسطینی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ قران پاک کے مطبوعہ نسخوں کو دیکھیں تو انہیں فلسطینی محکمہ اوقاف کے پاس جمع کرادیں یا متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ کریں۔