چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی معلمہ پر6 ماہ کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی

بدھ 29-اگست-2018

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والی ایک فلسطینی معلمہ اور مسجد اقصیٰ کی مستقل نمازی ھنادی حلوانی کے قبلہ اول میں داخلے پر چھ ماہ کی پابندی عاید کردی گئی ہے۔

ھنادی حلوانی نے ’قدس پریس‘ کو بتایا کہ القدس کے اسرائیلی پولیس چیف میجر جنرل یورام ھلیوی نے میرے مسجد اقصیٰ میں داخلے کو’خطرناک‘ قرار دیتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر چھ ماہ کی پابندی عاید کی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی پولیس نے نادی حلوانی کو ’القشلہ‘ نامی حراستی مرکز میں طلب کرکے اسے خبردار کیا تھا کہ وہ قبلہ اول میں نماز کے لیے نہ آئے، ورنہ اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔

اسرائیلی پولیس نے اتوار کئے روز ایک دوسری فلسطینی معلمہ خدیجہ خویص کو بھی چھ ماہ کے لیے مسجد اقصیٰ سے بے دخل کردیا تھا جب کہ شفاء ابو غالیہ نامی خاتون کو بھی 15 دن کے لیے قبلہ اول سے بے دخل کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی