جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینی مصالحتی مذاکرات ملتوی

منگل 28-اگست-2018

فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحت اور غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاملے پر قاہرہ میں جاری مذاکرات چند روز کے لیے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان حسام بدران نے ایک بیان میں کہا کہ آج سوموار کےروز قاہرہ میں ہونے والےمصالحتی مذاکرات اور غزہ میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے حوالے سے بات چیت چند روز کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس سنہ 2011ء کےمعاہدے کے مطابق حقیقی قومی وحدت چاہتی ہے اور قومی مصالحت کے حوالے سے ان کی جماعت کا موقف واضح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی اور دیگر فلسطینی معاملات کو پوری فلسطینی قیادت کو مل بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں۔

خیال رہے کہ حماس کی طرف سے عیدالاضحیٰ سے قبل کہا گیا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی اور فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کے لیے بات چیت عید کی تعطیلات کے بعد دوبارہ قاہرہ میں شروع ہوگی۔ حماس کا کہنا تھا کہ غزہ کی ناکہ بندی کا خاتمہ اور فلسطینی دھڑوں میں باوقار مصالحت ہمارا ہدف ہے۔ اس حوالے سے مصر اور اقوام متحدہ کی مساعی کا احترام کیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی