اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی اور غرب اردن میں لوگوں کی آمد و رفت کے لیے استعمال ہونے والی گذرگاہ ’ایریز‘ کو کھول دی ہے۔ دوسری جانب فلسطین بارڈ حکام نے ’ایریز‘ گذرگاہ کھولنے جانے کی تصدیق کی ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کی سرحد پر بنائی گئی ’ایریز‘ گذرگاہ کو ایک ہفتے تک بند رکھنے کے بعد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایریز گذرگاہ جسے لوگوں کی آمد ورفت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کو جلد ہی کھول دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے ایریز گذرگاہ کو 19 اگست کو غزہ کی سرحد پر پر تشدد احتجاج جاری رہنے کے خلاف غیرمعینہ مدت کے لیے بند کر دی تھی۔