چهارشنبه 30/آوریل/2025

’لیپ ٹاپ جس کی قیمت تین کروڑ روپے سے زاید‘

منگل 28-اگست-2018

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں برق رفتاری سے آنے والےانقلاب نے دنیا کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا۔ آج سے چند عشرے پیشتر کمپیوٹر کی ایجاد نے ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک نئے انقلاب کی بنیاد رکھی۔ اس کا اگلا مرحلہ لیپ ٹاپ کی شکل میں سامنے آیا۔

امریکا کی ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی ’ایپل‘ نے سنہ 1970ء کی دھائی میں اسٹیو جوبز اور اسٹیو زنیاک نے ’ایپل‘ کمپنی کا آغاز کیا۔ انہوں نے اپنی کمپنی کے تحت ’ایپل 1‘ نامی 200 لیپ ٹاپ تیار کیے۔ لیپ ٹاپ میں یہ سب سے پہلی مشین تھی۔ اس کے 60 بمونے آج بھی موجود ہیں۔ ان میں سے بعض مختلف مقامات پر ہونے والی نیلامیوں میں شامل کیے جاتےہیں اور انہیں ٹیکنالوجی کے شوقین ہاتھوں ہاتھ خرید کرتے ہیں۔

حال ہی میں ہونے والی ایک نیلامی ’ایپل‘ کو بھی فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔ نیلامی میں اس لیپ ٹاپ کی قیمت کے بارے میں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

اطلاعات کے مطابق یہ لیپ ٹاپ تین لاکھ ڈالر کی مالیت میں فروخت کیا گیا۔ یہ قیمت اتنی زیادہ ہے کہ سنہ 2019ء کے ماڈل کے لیے تیار کی گئی ’آسٹن مارٹن ڈی پی ایس سوپر‘ سپورٹس کار کی قیمت کے برابر ہے۔

یہ لیپ ٹاپ 1976ء میں بنایا گیا مگر بعد میں اس کی مرمت بھی کی گئی۔ یہ لیپ ٹاپ آج کے لیپ ٹاپ بالخصوص ’میک‘ کے مقابلے میں کوئی تکنیکی صلاحیت نہیں رکھتا مگر لیپ ٹاپ کی دنیا میں سب سے پہلے آنے کی وجہ سے اسے غیرمعمولی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے اتنی بھاری قیمت میں خرید کیا جاتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی