فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں سنجل کے مقام پر یہودی شرپسندوں نے فلسطینیوں کے گھروں پر حملے کیے اور ان کی توڑپھوڑ کے ساتھ ان کے ٹائر پنکچر کردیے۔
سنجبل بلدیہ کے چیئرمین معتز طوافشہ نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے فجرکے وقت گھروں کے باہرکھڑی کی گئی کاروں کی توڑ پھوڑ کی اور ان کے ٹائر پنکچر کر دیے۔
’قدس پریس‘ سے بات کرتے ہوئے طوافشہ کا کہنا تھا کہ معالیہ لبونہ یہودی کالونی کے رہائشی یہودی شرپسندوں نے فلسطینی شہریوں کی کاروں پر اشعال انگیز نعروں کی چاکنگ بھی کی۔