جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ سے باہر نکلتے فلسطینی دوشیزہ گرفتار

پیر 27-اگست-2018

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کے بعد باہر آنے والے ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس کی ایک خاتوم معلمہ خدیجہ خویص نے بتایا کہ اس کہ 16 سالہ بیٹی شفاء ابو غالیہ کو مسجد اقصیٰ کے باب الحطہ کے مقام سے حراست میں لینے کے بعد پولیس مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ حکام نے معلمہ خدیجہ خویص کو بھی طلب کیا ہے۔ اس کی بیٹی کو اس لیے حراست میں لیا گیا کہ وہ مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے آئی تھی اور اس کے لیے حکام سے اجازت نہیں لی تھی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے 7 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں ڈال دیا ہے۔ چار فلسطینیوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

مختصر لنک:

کاپی