نمک کو ذائقوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے مگر ماہرین صحت کاکہنا ہےکہ نمک کا ضرورت سے زیادہ استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک اور تباہ کن ہے۔ نمک کے بہ کثرت استعمال کے نتیجے میں کئی جان لیوا بیماریاں جنم لیتی ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین نمک کا ضرورت سے زیادہ استعمال بلند فشار خون، امراض قلب، سانس کی بیماریاں اور موٹاپا جیسے عوارض لاحق ہوسکتے ہیں۔
مگر کینیڈا کی ایک طبی تحقیق کے مطابق صوڈیم کلورائیڈ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ نہیں۔ بہت سے ماہرین کا کہنا ہے کہ نمک کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہی نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ہم کھانے میں نمک کا کم استعمال کریں تو پوٹائیشیم کی کمی کا شکار ہوسکتے ہیں۔
تحقیق کی تیاری کے دوران18 ممال کے 369 شہروں سے تعلق رکھنے والے 69 ہزار افراد کی صحت کا جائزہ لیا گیا۔ اس تحقیق سے معلوم ہوتا ہے نمک کا وافر استعمال بلند فشار خون، دماغی عوارض، امراض قلب اور دیگر امراض کا شکار ہوتے ہیں۔
ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ روزانہ 12.5 گرام سے زیادہ نمک کا استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔