اسرائیل کی ’عوفر‘ فوجی عدالت نے انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت قید فلسطینی اسماعیل نجیب فراج کی مدت حراست میں چوتھی بار توسیع کردی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق نجیب فراج کو اسرائیلی فوجی عدالت کی طرف سے مزید چار ماہ کے لیے پابند سلاسل کردیا ہے۔
اسرائیلی ملٹری پراسیکیوٹر نے فوجی عدالت میں اسیر فراج کے بارے میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا تھا کہ اسیر اسرائیلی قومی سلامتی کے لیے مستقل خطرہ ہے۔
خیال رہے کہ اسیر فراج کو گذشتہ سال 23 اپریل کو حراست میں لیا تھا۔ ایک ماہ تک اس کا ٹرائل جاری رہا۔ بعد ازاں الزام ثابت نہ ہونے پر اسے چار ماہ کے لیے انتظامی قید میں منتقل کردیا گیا۔