فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد فلسطینی حجاج کرام کا پہلا قافلہ آج ہفتے کو وطن واپس پہنچ گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزیر برائےمذہبی امور اوقاف الشیخ یوسف ادعیس نے بتایا کہ حجاج کرام کا پہلا قافلہ حجاز سے رات گئے روانہ ہوا جو اردن کےراستے آج ہفتے کو علی الصباح وطن واپس پہنچ گیا۔
یوسف ادعیس کا کہنا تھا کہ اگلے تین روز کے دوران مسلسل حجاج کے قافلے وطن واپس روانہ ہوں گے۔ حجاج کرام کی واپسی کے لیے اردن اور غرب اردن کے درمیان ’الکرامہ‘ سرحدی گذرگاہ کھلی رہے گی۔
غزہ کے حجاج کرام کی واپسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اوقاف کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنےوالے فلسطینی حجاج مدینہ منورہ روانہ ہوں گے جہاں جمعرات سے وہ مصر کے راستے غزہ جائیں گے۔