چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کی سرحد پراسرائیلی فوج پر مظاہرین پرحملہ،190 فلسطینی زخمی

ہفتہ 25-اگست-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر جُمعہ کے روز’حق واپسی‘ مارچ کے دوران اسرائیلی فوج کی پرامن فلسطینیوں پرفائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 190 شہری زخمی ہوگئے۔

غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ فلسطینی مظاہرین کومنتشرکرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 189 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ 10 فلسطینی شہری براہ راست گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔ ان میں دو بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔

غزہ کی سرحد پر لگائی گئی اسرائیلی سرحدی باڑ کےقریب 22 جُمعہ کو فلسطینیوں نے حق واپسی کے لیے مظاہرہ کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے غزہ کی مشرقی سرحد پر اسرائیلی فوج کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں اکھاڑنے کی کوشش کی۔

خیال رہے کہ فلسطینی شہری 30 مارچ 2018ء کے بعد سے غزہ کی مشرقی سرحد پر ہرجمعہ کو احتجاجی مظاہرے کرتے ہیں۔ فلسطینی مظاہرین کے پرامن ہونے کے باوجود اسرائیلی فوج ان کے خلاف طاقت کا استعمال کرتی ہے جس کے نتیجے میں 170 فلسطینی شہید اور 18 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

نامہ نگاروں کے مطابق جمعہ کے روز فلسطینیوں نے اسرائیلی ریاست کے مظالم کے خلاف احتجاج کیا مگر اس موقع پر کوئی آتش گیر کاغذی جہاز یا گیسی غبارہ اسرائیل کی طرف نہیں پھینکا گیا، جب کہ اس سے قبل فلسطینی اسرائیلی سرحدی علاقوں میں گیسی غبارے اور آتش گیر جہاز پھینک پر آگ لگا دیتے تھے جس پر اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف سخت غم وغصہ ہے۔

اس موقع پر حماس کے مقامی رہ نما خلیل الحیہ نے کہا کہ غزہ کی سرحد پر فلسطینی مظاہرین کا پرامن احتجاج قاہرہ میں جاری جنگ بندی بات چیت کو کامیاب کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

حماس رہ نما کا کہنا تھا کہ جماعت کی قیادت اور دیگر فلسطینی دھڑوں کے ذمہ داران کل اتوار اور سوموار کے روز قاہرہ میں اسرائیل کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی اور آپس میں مصالحتی عمل پر بات چیت کریں گے۔

مختصر لنک:

کاپی