شنبه 16/نوامبر/2024

’اونروا‘ کو 20 کروڑ 70 ڈالر کے بجٹ کی قلت کا سامنا ہے: یو این

جمعہ 24-اگست-2018

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے ذمہ دار ادارے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی [اونروا] کو بجٹ کی غیرمعمولی قلت کا سامنا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اونروا‘ کو 20 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی قلت کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے معاون روزماری ڈی کارلو نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران خطاب میں کہا کہ ہم سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کو بار بار ’اونروا‘ کو درپیش غیر مسبوق مالی مشکلات کے بارے میں باخبر کیا جاتا ہے۔

عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کی طرف سے بجٹ کی قلت کے نتیجے میں فلسطینی پناہ گزینوں کی ابتر صورت حال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کی قلت سے پورے خطے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا کی طرف سے رواں سال جنوری کے دوران فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے سالانہ کی بنیاد پر دی جانے والی امداد 3 کروڑ 50  لاکھ ڈالر کی امداد کم کرکے 60 لاکھ ڈالر کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی