شنبه 03/می/2025

فلسطینی قوم کو منظم مظالم کا سامنا ہے: اقوام متحدہ

جمعرات 23-اگست-2018

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے خلاف تشدد، مظالم، خوف و ہراس میں ڈالنے، املاک کو نقصان پہنچانے، انسانی حقوق کی پامالیوں اور عالمی قانون کے منافی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے غاصبانہ قبضے کو 50 سال گذر جانے کے بعد بھی فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ ختم نہیں کیا جاسکا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی گئی ایک رپورٹ میں سول فلسطینی شہریوں کے خلاف صہیونی ریاست کے جارحانہ اقدامات کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ یہ رپورٹ اقوام متحدہ کی ویب سائیٹ پربھی نشر کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2017ء میں وضع کردہ پلان میں عالمی امن وسلامتی اور شہریوں کےتحفظ کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ اقوام متحدہ بحرانوں اور جنگوں کے شکار ممالک میں سولین کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کی سفارش کی گئی ہے عوامی تعمیر وترقی کا عمل آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی