چهارشنبه 30/آوریل/2025

بینگن صحت کا خزانہ اوراور جان لیوا بیماریوں سے بچاؤ کا موثر ذریعہ!

بدھ 22-اگست-2018

ایک بین الاقوامی تحقیق میں بینگن کے فواید اور جسمانی صحت پر اس کے مرتب ہونے والے اثرات کی تفصیلات بیان کی ہیں۔

طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بینگن کئی جان لیوا امراض سے بچاؤ میں معاون ہے۔ ان میں امراض قلب، سرطان اور موٹاپے جیسے امراض شامل ہیں۔

طبی تحقیق کے مطابق بینگن میں زنک، فاسفورس، آئرن، کیلشیم، وٹامن B1، وٹا من B2، B3 اور B6 کے مرکبات، فائبر، پوٹائیشیم، میگنیشیم اور اینٹی آکسائیڈ کے خواص پائے جاتے ہیں۔ بینگن کولسٹرول کی مقدار میں کمی کرنے اور جسم میں شوگر میں کمی کا ذریعہ ہے۔

بینگن کا بہ طور خوراک استعمال کئی کلو گرام وزن کم کرنے میں معاون ہے۔ اس میں فائبر اور کم سے کم حراروں کی بدولت جسم میں چکنائی میں کم کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی