چهارشنبه 30/آوریل/2025

عید کی شام بیت المقدس میں فلسطینی دکانداروں پرصہیونی حملے!

بدھ 22-اگست-2018

مقبوضہ بیت المقدس میں عید کے روز صہیونی فوج اور پولیس کی جانب سے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطینی دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی اور ان کے دکانوں میں گھس کر دکانداروں کو زدو کوب کیا گیا اور سامان کو نقصان پہنچا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے باب الساھرہ میں فلسطینی دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی جب بیت المقدس میں فلسطینی شہری عیدالاضحیٰ کی تیاریاں کررہے تھے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے پرانے بیت المقدس میں فلسطینی سبزی فروش مردو خواتین کو زدو کوب کیا اور ان کی دکانوں کا سامان الٹ پلٹ کر رکھ دیا۔

مختصر لنک:

کاپی