لبنان کے دارالافتاء کے سیکرٹری اور ممتاز عالم دین الشیخ امین الکردی نے عالم اسلام پر قبلہ اول کے دفاع اور نصرت الاقصیٰ کے لیے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیروت میں عیدالاضحیٰ کے اجتماع سےخطاب کرتے ہوئے الشیخ الکردی نے عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کے مسئلے کو نظرانداز نہ کریں بلکہ اپنے حصے کا کام جاری رکھیں۔
وسطی بیروت میں مسجد اتلامین میں عید کے اجتماع سے خطاب میں امین الکردی نے کہا کہ عید خوشی کا موقع ہے اور ہماری خوشی اس وقت حقیقی معانی میں ڈھل سکتی ہے جب فلسطین اور مسجد اقصیٰ پنجہ یہود سے آزاد ہو۔
اردنی عالم دین کا کہنا تھا کہ اوطان کے مفادت کے لیے کام کرنا، نفرت کی سیاست رنا اور بغض عالم اسلام کو زیب نہیں دیتا۔ مظلوم کی قیمت پر ظالم کے ساتھ تعاون کا کوئی جواز نہیں۔ مسلمانوں کو باہمی منفعت اور محبت واحترام کا طرز عمل اختیار کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ عید کا موقع قبلہ اول کو یاد کرنے اور نصر الاقصیٰ کا موقع ہے۔ ہمیں اس بابرکت موقع پر مسجد اقصیٰ کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔