جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینیوں میں مصالحتی مذاکرات کا اگلا دور عید کے بعد مصر میں ہوگا

منگل 21-اگست-2018

فلسطین کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے وفود مصر میں ہونے والے مصالحتی مذاکرات کے ابتدائی دور کے بعد واپس غزہ اور فلسطین کے دوسرے علاقوں کو روانہ ہوگئے ہیں۔ فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی مذاکرات کا اگلا دور قاہرہ میں ہوگا۔

خیال رہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی قیادت سمیت دیگر جماعتوں کے وفود نے ایک ہفتہ تک قاہرہ میں مصالحتی مذاکرات کیے۔ فلسطینی دھڑوں میں مذاکرات اور مشاوری عمل مصری انٹیلی جنس چیف کی نگرانی ہوا۔

فلسطینی جماعتوں کے با خبر ذریعے نے’مرکزاطلاعات فلسطین‘ کو بتایا کہ فلسطینی جماعتوں کے قاہرہ سے غزہ لوٹ گئے ہیں، مذاکرات کا اگلا دور عید کے بعد قاہرہ میں ہوگا جس میں تحریک فتح اور حماس سمیت دیگر جماعتوں کے قیادت کی شرکت متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام فلسطینی دھڑے غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی کے خاتمے،اختلافات دور کرنے اور غزہ کےعوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے ہرممکن لچک دکھانے کو تیار ہیں۔

قبل ازیں حماس کےسیاسی شعبے کے رکن خلیل الحیہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی جماعت مصر اور اقوام متحدہ کی زیرنگرانی غزہ کے عوام کی مشکلات دور کرنے کے لیے جاری مساعی میں ہرممکن تعاون کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرقی غزہ کی پٹی میں فلسطینی حق واپسی اور ناکہ بندی کے خاتمے کی تحریک جاری رکھی جائے گی۔

مختصر لنک:

کاپی