چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینیوں صحافیوں کی گرفتاری کے خلاف لبنان میں احتجاجی مظاہرے

منگل 21-اگست-2018

اسرائیلی فوج اور پولیس کے ہاتھوں فلسطین میں صحافیوں اور ابلاغی کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف لبنان کے دارالحکومت بیروت میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن میں صحافیوں، سماجی کارکنوں اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بیروت میں ہونے والے ایک احتجاجی مظاہرے میں شرکاء نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی صحافیوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور ان کی رہائی کے مطالبات پر مبنی پوسٹر اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

لبنان کے صیدا شہر میں ہونے والے ایک مظاہرے میں شرکاء نے ’القدس‘ سیٹلائیٹ چینل کے خلاف صہیونی ریاست کی طرف سےشر انگیز مہم کی مذمت کی گئی اور ٹی وی چینل کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرنے اور چینل کی نشریات پرعاید پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں بیروت میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کےرہ نما ولید کیلانی، لبنان پریس کلب کے ترجمان نزیہ النقوزی، لبنان میں فلسطین پریس کلب کے صدر انتصار الدنان باسم، القدس ٹی وی چینل کے ترجمان رات نبھان، الفجر ٹی وی کے ایمن المصری اور سھیل زنتوت نے خطاب کیا اور فلسطینی صحافیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کےوحشیانہ کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کی۔

مختصر لنک:

کاپی