چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان قتل کرکے لاش قبضے میں لے لی

منگل 21-اگست-2018

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پر’زیکیم‘ کے مقام پر ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کیا اور اس کے بعد اس لاش قبضے میں لے لی۔

عبرانی ویب سائیٹ ’حدشوت 24‘ کے مطابق ایک فلسطینی نوجوان زیکیم کے مقام سے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں دراندازی کی کوشش کے دوران 500 میٹر کی مسافت سے گولیاں لگنے سے شہید ہوگیا۔

ایک دوسرے ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو ایک ٹینک سے گولہ مارا گیا اور اسے ڈرون کے ذریعے بھی نشانہ بنایا گیا۔

ویب سائیٹ نے ایک فلسطینی نوجوان کی خون آلود لاش اور اس کے پاس ایک کلاشنکوف بھی دکھائی ہے۔ وہ شہید ہونے کے بعد زمین پر پڑا ہوا ہے۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ کی شمالی سرحد پر فلسطینیوں کے ساتھ ایک جھڑپ ہوئی جس میں دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ شہید فلسطینی کی شناخت ھانی محمد المجدلاوی کے نام سے کی گئی ہے۔ قابض فوج نے شہید کا جسد خاکی قبضے میں لے لیا۔

مختصر لنک:

کاپی