چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں جنگ بندی، اسرائیلی حکومت حماس کے سامنے جھک گئی: اپوزیشن

پیر 20-اگست-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزحمت [حماس] کے ساتھ طویل جنگ بندی کی کوششیں کرنے پر اسرائیلی اپوزیشن نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عاید کیا ہے کہ بنجمن نیتن یاھو کی حکومت حماس کے سامنے جھک گئی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی اپوزیشن لیڈر اور صہیونیت کیمپ کے چیئرمین ’آوی گیبی‘ نے کہا ہے کہ بنجمن نیتن یاھو کی قیادت میں قائم حکومت حماس کے سامنے جھک گئی ہے۔ مسٹر گیبی کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ کی پٹی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی بات چیت جاری ہے۔

مسٹر گابیی کا کہنا تھا کہ نیتن یاھو پوری قوم کو حماس کے سامنے شکست کی طرف لے جا رہے ہیں۔ جنگ بندی کے جن اصولوں کے مطابق حکومت عمل کررہی ہے، ان سے حماس مضبوط اور ہم کم زوں ہوں گے۔

مختصر لنک:

کاپی