چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی شرپسندوں کا فلسطینی شہری اور اس کے بچوں پر وحشیانہ تشدد

پیر 20-اگست-2018

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں یہودی شرپسندوں کے ایک ڈنڈہ بردار گروپ نے ایک فلسطینی شہری اور اس کے بچوں پر تشدد کیا جس کے نتیجےمیں  فلسطینی اور اس کے بچے زخمی ہوگئے جب کہ ان کی کار کی بھی توڑپھوڑ کی گئی۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ طولکرم کے رہائشی منذر عبدالحیفظ موسیٰ اپنے بچوں کے ہمراہ نابلس سے اپنی کار پرگذر رہا تھا کہ یہودی آباد کاروں نے اس پر سنگ باری شروع کردی۔ یہودی آباد کاروں نے ’یتسھار‘ کالونی کے قریب حوارہ شاہراہ پر اس کی گاڑی روک دی اور اسے اس کے تین بچوں سمیت انہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کار اچانک درختوں کےاندر سے باہر نکل آئے اور اندھا دھند پتھراؤ شروع کردیا۔ فلسطینی شہری نے یہودی آباد کاروں کے وحشیانہ تشدد کے باوجود زخمی حالت میں گاڑی وہاں سے بھگا کر خود کو اور بچوں کو بچایا۔

بعد ازاں عبدالحفیظ موسیٰ اور اس کے بچوں کو نابلس کے رفیدیا اسپتال منتقل گیا جہاں ان کے زخموں کی مرہم پٹی کی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی