اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سینیر رہ نما اور جماعت کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت غزہ کی ناکہ بندی کی کےخاتمے کی عالمی مساعی کو کامیاب بنانے کے لیے ہرممکن تعاون کرے گی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے لیڈر نے غزہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ان کی جماعت غزہ پر اسرائیل کی مسلط کردہ ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے مص اور اقوام متحدہ کی کوششوں کا خیر مقدم کرتی ہے۔
الحیہ کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر حق واپسی کے لیے جاری تحریک اپنے اہداف کی تکمیل تک جاری رہے گی۔ یہ تحریک نہ صرف حق واپسی کی تحریک ہے بلکہ یہ غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کی تحریک ہے۔
انہوں نے کہا کہ حماس سمیت تمام فلسطینی دھڑے غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے، جنگ بندی اور قومی مفاہمت کے قومی ویژن سے متفق ہیں۔ حماس غزہ کی پٹی میں عالمی ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے اور انہیں کامیاب بنانے کے لیے ہرممکن تعاون کرے گی۔