ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ 50 سال سے زاید عمر کے بعد ہڈیوں میں کیلشیم کی مقدار کم ہوجاتی ہے جسے پورا کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ دودھ اور دیگر مقویات کا استعمال کیا جانا چاہیے۔
امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جن کی عمر50 سال ہو ان کے لیے یومیہ 1000 ملی گرام کیلشیم کا استعمال کافی ہے، تاہم اگر عمر پچاس سال سے بڑھ جائے تو کیلشیم کی مقدار 1200 ملی گرام تک ہونی چاہیے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پچاس سال سے زاید عمر کے افراد کو یومیہ 3 سے پونے چار گلاس دودھ پینا چاہیے۔ بہتر ہے کہ یہ مقدار چار گلاس تک ہو تاکہ جسم میں کیلشیم کی کمی دور کی جاسکے۔